Home Page Urdu

بارنسلے میں خوش آمدید

 

بارنسلے میں خوش آمدید،   ہمیں امید ہے کہ ہمارے شہر میں آپکا قیام پر لطف اور نتیجہ خیز ہوگا !

ایک نووارد کی حیثیت سے آپکے کے  پاس زندگی کے لوازمات  مثلاً رہائش، تعلیم،   ملازمت اور  تفریحی مشاغل  کے بارے میں کئی سوالات ہونگے۔  آپ یہاں پر  یورپی یونین سے ایک تارکِ  وطن کارکن کے طور پر یا ایک مہاجر یا   ایک پناہ کے طالب کے طور پر بارنسلے میں رہ رہے ہوں یا   آپ ایک  غیر ملکی ہو سکتے ہیں جو یہاں مختصر مدّت کیلئے آیا ہے یا آپ ایک طالبعلم یا ایسے غیر ملکی بھی ہو سکتے ہیں جس نے یہاں بارنسلے میں کسی شخص سے شادی کی ہے ۔ آپ جو کوئی بھی ہوں  ہم آپکا اپنے شہر میں خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آپ علاقے کی کامیابی اور ترقی میں معاشرتی، ثقافتی اور معاشی طور پر حصہ ڈال سکتے ہیں۔

ہماری  ویب سائٹ  کے اس حصے کا مقصد  آپکو وہ تمام مشاورت اور  تعاون پیش کرنا ہے جسکی آپکو  بارنسلے برو  میں پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر  ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ہمیں یہ بات  تجربے سے معلوم ہوئی ہے کہ جب نئے آنے والے جیسا کہ آپ ہیں ، ایک نئے شہر میں  زندگی کی بنیادی باتوں کو جلد اور مؤثر  طور پر  منظم کرنے کا بندوبست کر لیتے ہیں تو  انکے قیام کے پر لطف ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔  ہمیں توقع ہے کہ  یہ سائٹ بینکاری،  ٹیکسیشن،  قوانین،  تعلیم، سماجی خدمات، نگہداشتِ صحت اور  روزگار  کے بارے میں تھوڑا بہت وضاحت کرے گی اور   یہ بھی کہ ان کو سلجھانے کیلئے آپکو کہاں جانا ہے۔

اگرآپکے پاس کوئی سوال ہو ، تو آپ سامنے دئیے ہوئے ربط کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی تنظیم یا محکمہ ہیں اور اس ویب سروس میں کوئی اضافہ کرنے کے خواہشمند ہیں تو بھی آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 



Français

عربي

فارسی

Latviešu

Lietuviškai

Русский

اردو

Polski